اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ان خیالات کا اظہار 'اسحاق جہانگیری' نے آج بروز ہفتہ نجف اشرف کے گورنر لؤی الیاسری کےساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے عراقی حکومت اور قوم کی میہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دنوں ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے اربعین پیدل مارچ کی تقریب کے اہم کردار پر زور دیا۔
جہانگیری نے کہا کہ ایرانی حکومت اربعین پیدل مارچ کی رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے کے لیے کسی بھی کوششوں سے دریغ نہیں کرے گی۔
اس موقع میں نجف کے گورنر نے کہا کہ یہ ہمارا فخر ہے کہ امام حسین کے زائرین کا میزبان ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کےتعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اربعین حسین کی تقریب کے موثر کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، اسحاق جہانگیری نے ایک وفد کی قیادت میں آج کی صبح نجف اشرف پہنچ گئے جہاں نجف کے گورنر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
/129
19 اکتوبر 2019 - 10:13
News ID: 988065
ایرانی سنیئر نائب صدر نے دونوں ممالک اور قوموں کے درمیان مستحکم روابط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کربلا میں اربعین حسینی کی تقریب میں لاکھوں عاشقان امام حسین کی شرکت دنیائے اسلام کی دوستی، یکجہتی اور اتحاد کا مظہر ہے۔